اسلام آباد (آن لائن) مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہر پہنچ گئی ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گئے تو اس انتشار کو کون روکے گا؟ سابق وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے.
Load/Hide Comments



