اسلام آباد (آن لائن)سلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہر اس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پاراچنار، حافظ آباد، مری، گلگت، غذر، جہلم، لکی مروت، نوشہرہ، دھیرکوٹ آزادکشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔چکوال اور گردونواح، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن، بنوں اورمانسہرہ کے علاوہ پاکپتن، ننکانہ صاحب، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلیکی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلیکی گہرائی173کلومیٹر تھی اور زلزلیکامرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔ آخری اطلاعات تک زلزلے میں کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات مو صول نہیں ہو ئی۔
Load/Hide Comments



