لاہور (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر آباد واقعے کی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، لوگوں کو اغوا کر کے حبس بے جا میں رکھا جا رہا ہے،پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس (ن) لیگی ورکر مدثر اور احسن کو حراست میں لینے کی تردید کر رہی ہے جبکہ دونوں کو موبائل میں ڈالنے کی ویڈیو موجود ہے۔پنجاب پولیس مسنگ پرسنز کا کیس بنانا چاہتی ہے، آپ نے گرفتاری ڈالنی ہے ڈالیں، آپ دو بے گناہ لوگوں کو اٹھا لیں یہ روش اب نہیں چلے گی۔عطا تارڑ نے کہا کہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر ایک خاص مائنڈ سیٹ رکھتا ہے، غلام محمود ڈوگر جو یونیفارم میں ڈکیٹ ہے اسے کوئی پوچھنے والا ہے، آپ نے ایک ماں کے دو بیٹے غیر قانونی طور اٹھا لیے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ لاہور کا ماسٹر پلان بنایا گیا ہے جس میں گرین ایریا ختم کر دیا گیا ہے، آپ اربوں میں کھیلنے والے اور کرپشن کرنے والے لوگ ہیں، احسن اور مدثر کی والدہ وکلاء کے ساتھ آئی جی پنجاب کے پاس جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی عمران خان کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتا لاہور (آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر آباد واقعے کی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، لوگوں کو اغوا کر کے حبس بے جا میں رکھا جا رہا ہے،پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس (ن) لیگی ورکر مدثر اور احسن کو حراست میں لینے کی تردید کر رہی ہے جبکہ دونوں کو موبائل میں ڈالنے کی ویڈیو موجود ہے۔پنجاب پولیس مسنگ پرسنز کا کیس بنانا چاہتی ہے، آپ نے گرفتاری ڈالنی ہے ڈالیں، آپ دو بے گناہ لوگوں کو اٹھا لیں یہ روش اب نہیں چلے گی۔عطا تارڑ نے کہا کہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر ایک خاص مائنڈ سیٹ رکھتا ہے، غلام محمود ڈوگر جو یونیفارم میں ڈکیٹ ہے اسے کوئی پوچھنے والا ہے، آپ نے ایک ماں کے دو بیٹے غیر قانونی طور اٹھا لیے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ لاہور کا ماسٹر پلان بنایا گیا ہے جس میں گرین ایریا ختم کر دیا گیا ہے، آپ اربوں میں کھیلنے والے اور کرپشن کرنے والے لوگ ہیں، احسن اور مدثر کی والدہ وکلاء کے ساتھ آئی جی پنجاب کے پاس جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی عمران خان کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتا ہے تو ضرور کرے، کروڑوں روپے جو مونس الٰہی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوئے اس کی تحقیقات بھی جاری ہیں، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔
Load/Hide Comments



