اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا سی ٹی ڈی افسران کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے افسران کی شہادت کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ سی تی ڈی افسران پرفائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے۔ پنجاب حکومت ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے فوری پیش بندی کرے۔ دعا ہے اللہ تعالی سی ٹی ڈی افسران کے درجات بلند کرے انکے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔
Load/Hide Comments



