کراچی(آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جنہوں نے پی ڈی ایم حکومت ہم پر مسلط کی وہ جواب دیں گے؟ اس مہنگائی میں غریب متوسط طبقہ سفید پوش لوگ کیسے گزارا کریں گے، مہنگائی سے گھرو ں میں فاقے ہورہے حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں امپورٹڈ حکومت میں شامل لوگوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، اپنے جاری وڈیو بیان میں انہوں نے کہا عمران خان کے دور میں آٹا 60 روپے فی کلو تھا اب 150 سو روپے کلو مل رہا ہے۔ آئل کا ایک کلو 650 روپے کا مل رہا ہے پی ٹی آئی کے دور میں 550 کا فی کلو تھا پیاز جو 30 روپے کلو ملتی تھی وہ 200 میں بھی نہیں مل رہی ہے، چینی 90 روپے کلو تھی اب 100 میں مل رہی ہے 300 روپے کلو کی دال اب 500 روپے میں مل رہی ہے، 40 روپے میں ملنے والے آلو 70 روپے کے مل رہے ہیں، مرغی 350 میں ملتی تھی اب 650 تک پہنچ چکی ہے گیس نہیں مل رہی ایل پی جی 220 روپے کلو مل رہا ہے، چاول 300 روپے کلو میں مشکل سے مل رہا ہے،عمران خان کے دور میں انڈا 15 روپے کا تھا اب وہ 30 روپے کا مل رہا ہے، لہسن 400 روپے کلو ادرک 500 روپے کلو مل رہا ہے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے عام آدمی پریشان ہے، نمونے لاکر ہم پر بٹھا دیے گئے ملک کو تباہ کردیا ہے، اس مہنگائی کیخلاف تحریک انصا کراچی(آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جنہوں نے پی ڈی ایم حکومت ہم پر مسلط کی وہ جواب دیں گے؟ اس مہنگائی میں غریب متوسط طبقہ سفید پوش لوگ کیسے گزارا کریں گے، مہنگائی سے گھرو ں میں فاقے ہورہے حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں امپورٹڈ حکومت میں شامل لوگوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، اپنے جاری وڈیو بیان میں انہوں نے کہا عمران خان کے دور میں آٹا 60 روپے فی کلو تھا اب 150 سو روپے کلو مل رہا ہے۔ آئل کا ایک کلو 650 روپے کا مل رہا ہے پی ٹی آئی کے دور میں 550 کا فی کلو تھا پیاز جو 30 روپے کلو ملتی تھی وہ 200 میں بھی نہیں مل رہی ہے، چینی 90 روپے کلو تھی اب 100 میں مل رہی ہے 300 روپے کلو کی دال اب 500 روپے میں مل رہی ہے، 40 روپے میں ملنے والے آلو 70 روپے کے مل رہے ہیں، مرغی 350 میں ملتی تھی اب 650 تک پہنچ چکی ہے گیس نہیں مل رہی ایل پی جی 220 روپے کلو مل رہا ہے، چاول 300 روپے کلو میں مشکل سے مل رہا ہے،عمران خان کے دور میں انڈا 15 روپے کا تھا اب وہ 30 روپے کا مل رہا ہے، لہسن 400 روپے کلو ادرک 500 روپے کلو مل رہا ہے، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے عام آدمی پریشان ہے، نمونے لاکر ہم پر بٹھا دیے گئے ملک کو تباہ کردیا ہے، اس مہنگائی کیخلاف تحریک انصاف احتجاج کررہی ہے عوام بھی باہر نکلے.
Load/Hide Comments



