لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے عبوری چالان تیار کرنا شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم نوید کی ویڈیوز پر جے آئی ٹی نے علیحدہ رپورت تیارکرلی ہے۔ویڈیوز بنانے کی رپورٹ بھی چالان میں شامل کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نوید کی پہلی ویڈیو مقامی سینئر پولیس افسر کے موبائل سے بنائی گئی، جے آئی ٹی نے متعلقہ مقام کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے سوراغ لگایا، رپورٹ فوٹیج میں سینئرپولیس افسر نے اپنا موبائل ماتحت اہلکار کو ریکارڈنگ کے لئے دیا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے متعلقہ پولیس افسرسے تفتیش کی اور پوچھا کہ ایسا کیوں کیا، پولیس افسر نے کہا سینئرز نے کہا تھا۔جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی دوسری ویڈیو پر سی ٹی ڈی کا موقف بھی اطمینان بخش نہیں، سی ٹی ڈی نے معاملہ پرائیویٹ افراد پر ڈال دیا۔ جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل ڈیٹا تک رسائی کے لئے وفاقی حکومت تعاون نہیں کررہی، پنجاب حکومت ڈیٹا تک رسائی کے لئے غیرملکی کمپنی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ 3حملہ اوروں کے واضح ثبوت مل چکے ہیں، تیسرا حملہ اوراسٹیج دائیں سائیڈ پر اونچی بلڈنگ پر تھا۔بلڈنگ سے 30 بور اسلحے کے9 خول ملے ہیں.
Load/Hide Comments



