اسلام آباد (آن لائن)مرکزی سینیئر نائب صدر پاکستان تحریکِ انصاف شیریں مزاری نے اسرائیلی وزیرِ کے مسجد الاقصیٰ کے دورے پر حکومت کی جانب سے خاموشی اختیار کیے جانے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہاکہ دفترِخارجہ اور امپورٹڈ وزیر خارجہ کی خاموشی سے سب کچھ عیاں ہے، تبدیلی سرکار کے خفیہ ایجنڈے کا ایک جزو یعنی اسرائیل کو تسلیم کیا جانا، ابھی زندہ ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں شیریں مزاری نے اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی کے مسجد الاقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے پر امریکا کی جانب سے مذمت کے بارے میں شائع ہونے والی خبر کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ صیہونی وزیر کیقابل مذمت اقدام کی امریکا تک نے مذمت کی مگر پاکستان نے چْپ سادھ رکھی ہے۔اْنہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’یوں محسوس ہوتا ہے کہ تبدیلء سرکار کے خفیہ ایجنڈے کا ایک جزو یعنی اسرائیل کو تسلیم کیا جانا، ابھی زندہ ہے‘۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ دفترِخارجہ اور امپورٹڈ وزیر خارجہ کی خاموشی سے سب کچھ عیاں ہے.
Load/Hide Comments



