کراچی (آ ن لائن) کراچی ٹیسٹ میں قومی کپتان بابر اعظم کے ہلکے پھلکے انداز میں ڈانس موو وائرل ہوا ہے۔تفصیل کے مطابق
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کپتان بابر اعظم جلد وکٹیں ملنے پر شاید اپنی خوشی کو چھپا نہ سکے اور فیلڈنگ کرتے ہوئے ان کی ہلکے پھلکے انداز میں ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کو نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں اسٹیڈیم میں ہی تھرکتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔بابر کے تھرکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بابر کے مداح اس عمل کو کہیں حسن علی کی صحبت کا اثر قرار دے رہے ہیں تو کہیں کپتان موڈ میں ہیں کہہ رہے ہیں۔ دوسری جانب وسوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی دوسری ویڈیوز میں بابر وکٹس ملنے پر ساتھی کھلاڑیوں کے جشن مناتے بھی دیکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments



