اسلام آباد(آن لائن)وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت جامع قومی نصاب تشکیل دینے کے حولے سے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ قومی نصاب ملک کے لئے اہم ترین اثاثہ ہے،21 ویں صدی سے ہم آہنگ قومی نصاب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،قومی نصاب کی اصلاح کو اساتذہ کی نئی تربیت اور امتحانی نظام کی اصلاح سے مربوط کرنا ہے،قومی نصاب کی اصلاح کو وڑن 2025 کی تحت شروع کیا گیا،اس ضمن میں قومی نصاب کونسل کو قائم کیا گیا،گذشتہ حکومت نے قومی نصاب کی اصلاح کو متنازعہ بنا دیا اور حلیہ بگاڑ دیا،سٹوڈنٹس میں تخلیقی اور مشاہدیاتی صلاحتیں پیدا کرنا اولین ترجیح ہونی چائیے،ملک کے بہترین اذہان کو ملکر جامع قومی نصاب مرتب کرنا ہے،انہوں نے کہاکہ صوبوں، نجی و سرکاری اداروں اور جامعات کو بھی اس عمل میں شریک کیا جائے گا،سکولز میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں فکری صلاحیتیں پیدا کرنے کے طریقے رائج ہونے چائھیں.
Load/Hide Comments



