لاہور(آن لائن ) قومی ٹیم کے سپنر ابرار احمد پہلے 4 ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باولر بن گئے ہیں۔ 24 سالہ ابرار احمد نے نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 149 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد اب ان کی اپنے 4 ٹیسٹ میچز میں حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ ابرار احمد نے سابق لیگ سپنر دانش کنیریا کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے اپنے پہلے 4 ٹیسٹ میچز میں 25 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس فہرست میں سابق فاسٹ باؤلر شبیر احمد اور لیگ سپنر یاسر شاہ 23، 23 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے، فاسٹ باؤلر محمد عباس لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمان اور ذوالفقار بابر 20،20 وکٹوں کے ہمراہ پانچویں، چھٹے اور ساتویں جب کہ سابق فاسٹ باؤلرز اعزاز چیمہ، عمر گل اور ساجد خان 18،18 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب آٹھویں،نویں اور دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
Load/Hide Comments



