کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آرہی ہے،نجم سیٹھی

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ میں جمہوریت واپس آرہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ رمیز راجہ کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، جتنے بھی کھلاڑی تھے ان کے معاہدوں میں توسیع کردی گئی ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ تمام اداروں سے رابطہ ہوگیا ہے، تمام جلد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہوجائے گی.