شیخوپورہ (آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئینی شکنی کرنے والے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے،2018میں نقب لگانے والا آج بھی سہولت کاری کے خواہاں ہے، نیا سال نواز شریف کی وطن واپسی، عمران خان کی قومی سیاست سے رخصتی کا سال ثابت ہوگا۔شیخو پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ انتقام کی اندھی خواہش نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچا دیا،آئینی شکنی کرنے والے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ ملک کے ساتھ کھلواڑکرنیوالے کو جب تک سزا نہیں ملے گی تب تک ملک ترقی نہیں کریگا، ملکی معیشت تباہ کرنیوالے قومی مجرم ہیں،2018میں نقب لگانیوالا عمران خان آج بھی سہولت کاری کا خواہاں ہے۔ملک کو اس حالت تک لانے والوں کو سزا ملنی چاہیے، 2010 میں تعریفیں کرنے والے اب کیوں اداروں کی مخالفت کر رہے ہیں، ہم نے پہلے بھی ملک کو مشکل سے نکلا تھا اور اب بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 2017 میں ترقی کرتے پاکستان میں آج کیا حالات ہیں؟عمر ان خان کو 2018 میں سہولت کاری میسر تھی،جبکہ عمران خان اب چاہتے ہیں کہ ادارے قانون کی خلاف ورزی کرکے انہیں اقتدار میں لائیں لیکن اب یہ نہیں ہو سکتا۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے نوازشریف سمیت ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنایا،انتقام کی خواہش نے ملک کو اس صورتحال سے دوچار کر کے رکھ دیا۔جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نیا سال نواز شریف کی وطن واپسی کا سال اور عمران خان کی قومی سیاست سے رخصتی کا سال ثابت ہوگا،اب سیاسی حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہے ہیں۔عوامی فیصلوں کی بالادستی سے ہی ملک میں حقیقی جمہوریت قائم ہوسکتی ہے،عمران خا ن قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں،11جنوری تک بہت کچھ واضح ہو جائے گا۔نئے سال میں ہی الیکشن ہوں گے اور صاف شفاف الیکشن سے ہی ملک کے اندر حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے چار سالہ دور اقتدار میں عوام کے لئے کوئی مثبت اقدام کرنے میں ناکام رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف رہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ پن کی حد تک پہنچایا،تاہم اتحادی حکومت ملک کی معاشی سمت کو درست کر رہی ہے۔عمران خان کی حکومت نے چار سال کے دوران کوئی ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جبکہ ملک کے تمام بڑے منصوبوں کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو جاتا ہے۔ 2017 میں ترقی کرتے ہوئے ملک کو اس نہج پر پہنچانے والوں کو سزا ملنی چاہئے ملک کے ساتھ کھلواڑکرنیوالے کو جب تک سزا نہیں ملے گی تب تک ملک ترقی نہیں کریگا۔
Load/Hide Comments



