اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو تباہی کی نہج پر لانے والے عمران خان آج کل ماہر معیشت بن کر لیکچر دے رہے ہیں، ان کی ناکام اور بدترین پالسیز کی وجہ سے ہی ملک کی معیشیت کو ڈیفالٹ کا خطرہ لاحق ہوا، ان کے دور میں ملکی معیشت درست سمت میں ہوتی تو چار سال میں چار وزیر خزانہ تبدیل نا کرتے، پیر کے روز عوامی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شریں رحمان نے کہا کہ تمام حکومتوں نے ماضی میں آئی ایم ایف سے معاہدے کئے ہیں لیکن عمران حکومت نے ملکی تاریخ کا بدترین معاہدہ کیا اور جاتے جاتے اس کی بھی خلاف ورزی کی،اب عمران خان روز معیشت اور آئی ایم ایف پروگرام کی اہمیت پر خطاب فرماتے ہیں، یہ خود ‘اکنامک ہٹ مین’ ہیں جنہوں نے ملک کو مقروض کیا،ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے اور اس معاشی بحران سے بھی نکالے گے،عمران حکومت ملک پر مسلط ہوتی تو خدا نخواستہ ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہوتا، یہ اب کس منہ سے معیشت اور آئی ایم ایف پروگرام پر بات کرتے؟ سابق نااہل اور نالائق حکومت کی معاشی تباہ کاریوں سے نکلنے کیلئے وقت درکار ہے۔
Load/Hide Comments



