مہنگائی کا جن بے قابو،اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

اسلام آباد (آن لائن)مہنگائی کا جن بے قابو، شہراقتدارمیں اشیائے خورونوش کی قیمتیں کنٹرول سے باہرہوگئیں،مٹن،مرغی کا گوشت اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔تفصیل کے مطابق اشیاء خوردو نوش میں ہوشربا اضافہ دیکھا گیا ہے،آلو کی قیمت 52 روپے اورپیاز 220 روپے فی کلو پہنچ گئی ہے،ٹماٹر 60 روپے اور ادرک 360 روپے اور لہسن 380 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے،بیف 750 روپے، مٹن 1600 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے،مرغی کا گوشت 580 روپے، زندہ مرغی 360 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے،پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں،کنو 220 روپے درجن اور سیب 250 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ امرود 120 کلو اور کیلا 150 روپے درجن کا ہوگیا۔