(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیٹ رپورٹرز سے بھی غیر مناسب رویہ اپنانا شروع کردیا،عمران خان کی جانب سے من پسند صحافیوں کو ملاقات کے لئے لاہور بلانے پربیٹ رپورٹرز نے شدید احتجاج کیا ہے اور عمران خان کی خبر چلانے سے معذرت کرلی۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد سے بعض صحافیوں کو ملاقات کے لئے لاہور بلایا گیا تھا،تحریک انصاف بیٹ رپورٹرز سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کے لئے عمران خان سے ملاقات کا بندوبست کیا گیا تھا،پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز نے پک اینڈ چوز ملاقات پر شدید احتجاج کیا ہے اور عمران خان کی خبریں چلانے سے معذرت کرلی،چھ سے زائد ٹی وی چینلز کے بیٹ رپورٹرز نے پی ٹی آئی کی جانب سے ذاتی پسند و ناپسند پر خبر چلانے سے معذرت کی۔پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز نے عمران خان کو مشترکہ پیغام بھجوایا ہے کہ ٹی وی چینلز اور پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز سے مساوی اور جمہوری رویہ دو طرفہ روابط میں بہتری کے لئے اپنایا جائے،پروفیشنل صحافیوں اور مستند خبریں دینے والے ٹی وی چینلز کے ساتھ عمران خان کی جماعت کا رویہ قابل مذمت ہے۔
Load/Hide Comments



