پاکستان ڈریسنگ روم میں تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

کراچی (آن لائن)کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے مزید 3 کھلاڑیوں کو تجربے کے لیے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ احسان اللہ، صائم ایوب اور حسیب اللہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نوجوان پرفارمرز کو ایکسپوڑر دینے کے لیے پاکستان ٹیم کے ساتھ ڈریسنگ روم میں رکھا جائے گا۔پہلے ٹیسٹ میں بھی پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے 3 نوجوان کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم تجربہ دیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 2 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔