اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مسٹر فراڈیا دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے،یہ سہولت اب ختم ہوچکی ہے،اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن 2020 میں ہونے تھا،اقتدار میں رہتے ہوئے الیکشن کیوں نہیں کرائے۔ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن اپریل 2020 میں ہونے تھے، عمران خان نے دو سال تک بلدیاتی انتخابات سے کیوں بھاگتا رہا، اقتدار میں رہتے ہوئے الیکشن کیوں نہیں کرائے، جعلی صادق اور امین پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کیوں نہیں کراتا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن قانون کے مطابق ہوں گے، دو سال تک الیکشن نہ کرانے والا چند گھنٹے میں الیکشن کرانا چاہتا ہے، مسٹر فراڈیا دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے۔ یہ سہولت اب ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے کہ چند گھنٹے میں الیکشن کرا دے، چند گھنٹے میں شفاف الیکشن نہیں صرف جھرلو الیکشن ہوسکتا ہے، اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کا کیا قصور ہے کہ انہیں حق رائے دہی سے محروم کر دیا جائے۔
Load/Hide Comments



