اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں،شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے،ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کے عمل میں قانون اور شفافیت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں، اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟۔عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں، پی ٹی آئی دانستہ الیکشن کمشن کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 2020 میں بلدیاتی الیکشن ہونے تھے،آج تماشا کرنے والے بتائیں کیوں نہیں کروائے، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کی وجہ الیکشن نہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز ہیں۔ ان کامزید کہنا تھا کہ شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے، عدالتوں میں قانونی مؤقف پیش ہوگا۔
Load/Hide Comments



