لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن بولر شاداب خان نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی پریکٹس کے دوران بولنگ کی سپیڈ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔گزشتہ روز حارث رؤف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی بولنگ پریکٹس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا تھا ری ہیب کے بعد پہلی کِک۔حارث رؤفکی اس ویڈیو کو دیکھ کر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہیری تم اس وقت میرے جتنی رفتار سے بولنگ کرا رہے ہو۔شاداب خان نے حارث رؤف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ماشا اللہ تمہیں دیکھ کر اچھا لگا، جلدی تم 150 کی سپیڈ پر آجاؤ گے انشا اللہ۔واضح رہے کہ شاداب خان اور حارث رؤف بہت اچھے دوست ہیں اور دونوں کو اکثر مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے دیکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments



