اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے تعصب کے بارے میں ذرا سا بھی شبہ تھا تو بے نقاب ہو چکا ہے۔عوامی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود آج لوکل گورنمنٹ الیکشن کی پولنگ کی اجازت نہیں دی،اس عمل سے الیکشن کمیشن نے بدمعاشوں اور سازشیوں کو خوش کرنے کے لیے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے،انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر سیاست کھیلنے پر الیکشن کمیشن کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔
Load/Hide Comments



