اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اس سے بڑا گٹھ جوڑ کیا ہوگا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات باوجو الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کیساتھ ملکر بلدیاتی انتخابات سے بھاگ گیا ہے،ہفتہ کے روز عوامی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے،بلدیاتی انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری بھی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کوعدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کی کاروائی کرنی چاہیے۔
Load/Hide Comments



