اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کا شہر روشنیوں کا شہر تھا،پھر کسی کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے۔سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیوا یم بنا دی گئی،دہائیوں تک آگ خون کا کھیل کھیلا گیا۔ایم کیو ایم کے مختلف دھڑوں کے انضمام کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا مشکل سے جان چھوٹی تھی اب پھرخیال آ رہا ہے کہ تحریک انصاف کو روکنا ہے تو بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے۔
Load/Hide Comments



