سیہون شریف (آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ ہو یا سیاسی حکومت،الزام کے بجائے کام ہونا چاہیے،عوام کو ریلیف دیا جائے کیونکہ آج بھی لوگ بجلی اور گیس سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔ گورنر سندھ نے حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگوں کے درمیان اتفاق پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہوں،جلد ایم کیو ایم ایک ہوجائے گی اور سب مل کر کراچی اور سندھ کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔حکومتیں پہلے بھی بنتی رہتی ہیں مگر عوام کیلئے کام ہونا چاہیے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ معاشی مسئلہ ہو یا قدرتی آفات ہو،یہ صوبہ سب کو جگہ دیتا ہے،میری دعا ہے کہ ایک دوسرے سے نفرتوں کا سلسلہ ختم ہوجائے۔لوگ نااتفاقی کی وجہ سے ترقی میں رکاوٹ بن گئے ہیں۔
Load/Hide Comments



