اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو غیر آئینی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کے علاوہ اور کوئی گجائش نہیں۔ گزشتہ روز یہاں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کسی کی خواہش ہو سکتی ہے لیکن عملاَ ممکن نہیں۔معیشت کے لیے اقدامات آئین کے اندر رہ کر اٹھائے جا سکتے ہیں۔ آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔آئین میں واضح ہے کہ وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل پر 90 روز میں الیکشن ہوں گے۔وقت کے مطابق اسمبلی کی تحلیل پر 60 روز میں الیکشن ہوں گے۔جبکہ وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی بہبود فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کے حوالے سے عمران خان روزانہ نیا خواب دیکھتے ہیں،پارلیمنٹ عمران خان کی خواہش پر نہیں آئین اور قانون کے مطابق چلے گی،عمران خان سنجیدہ ہیں تو پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں توڑیں،سیلاب متاثرین آ ج بھی عمران خان کے 15 ارب روپے کے منتظر ہیں،98 فیصد سیلاب متاثرین تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم پہنچائی جا چکی ہے،عمران خان کے دور میں 8 سے9 لاکھ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کارڈز بندکئے گئے۔
Load/Hide Comments



