اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں خارجہ امو ر، ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال اورملکی سیاسی و معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں آئندہ ماہ جنوری میں جنیوا میں ہونے والی ریزیلینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔خیال رہے کہ ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
Load/Hide Comments



