سندھ بالخصوص کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، ڈاکوگردی، بدامنی عروج پر ہے: حلیم عادل شیخ

کراچی(آن لائن)قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ پورے سندھ بالخصوص کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، ڈاکوگردی، بدامنی عروج پر ہے جو اسے روکنے کے ذمہ دار ہیں وہ ” آؤ ملکر کھاتے ہیں “کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں،آؤ ملکر کھاتے ہیں پر عمل پیرا ہونے کیلئے بلاول ہاؤس، گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس سب اکٹھے ہوچکے ہیں، حلیم عادل شیخ نے کہا جتنا چاہے اکٹھے ہوجائیں زیرو پلس زیرو پلس زیرو، زیرو ہی ہوتا ہے منسٹر فار سسٹم شرجیل انعام میمن اب الطاف حسین کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں، پہلے بھی انہوں نے ویلکم کیا ان کا مقصد ہی عوام کو آپس میں لڑاکر مال کھانا اور حکومت کرنا ہے، یہ فارمولے جو بنارہا ہے یا بنوا رہا ہے اب کچھ نہیں ہوسکتا تحریک انصاف ایک حقیقت ہے،بلدیاتی الیکشن ہو یا جنرل الیکشن وزیراعلیٰ اور میئر دونوں کپتان کے ہونگے،کراچی کو بدامنی میں دھکیل کر آؤ ملکر کھاتے ہیں فارمولا مکمل کیا جارہا ہے،ڈاکو اور پولیس والے ملکر شہریوں کو مار رہے ہیں،تحریک انصاف کراچی والوں کیلئے ان کے ساتھ ہر قدم پر موجود ہے.