میری اہلیہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ہیں،حارث رؤف

لاہور (آن لائن) حال ہی میں رشتہ اذدواج میں منسلک ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْن کی اہلیہ مزنا مسعود ملک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال نہیں کر رہی ہیں۔حارث روف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سب کو سلام، میں صرف یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ مزنا مسعود ملک کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نہیں ہیں، مزنا کا کوئی بھی آفیشل اکاؤنٹ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم کسی بھی دھوکا دہی سے محتاط رہیں، آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔