لاہور(آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرویز الہی ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں اتحادی جماعتیں ہر طرح کے کسی بھی غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کو روکیں گی۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت نے ہمیشہ غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات کو ترجیح دی، اگر انکو لگتا ہے کہ ان کے پاس ممبران کی تعداد پوری ہے تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خاننے جمہوریت کو کمزور کرنے کی تحریک چلائی ہے چوہدری پرویز الی کو ہماری طرف سے وزارت اعلیٰ کی دعوت دی گئی تھی لیکن وہ وعدے کو توڑ کر پی ٹی آئی کی طرف چلے گئے، خان صاحب کو پہلے بھی پتہ ہے کہ انہیں عدم اعتماد پرہٹایا گیا تھا اسی لیئے وہ پھر عدم اعتماد سے بھاگ رہے ہیں،کثرت کا دعویٰ کرنے والے میدان سے بھاگنا چاہتے ہیں،ہم آئین و قانون کے تحت معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں،سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر بند ہونا چاہئے، عمران خان کے پاس اپنی کارکردگی کا بتانے کو کچھ نہیں ہے، خان صاحب کو مشورہ ہے کہ عدالتوں میں جانے کی بجائے ایوان میں آئیں۔ خان صاحب چاہتے ہیں ملک دیوالیہ ہو جائے مگر ایسا نہیں ہو گا،حسن مرتضیٰ نے کہا کہ خان صاحب میں اتنی ہمت نہیں کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں، اگر یہ الیکشن کرانا چاہتے ہیں تو اسمبلیاں کیوں نہیں توڑ رہے؟
Load/Hide Comments



