سو فیصد پاکستانی کہتے ہیں ملکی مسائل کا حل صرف شفاف الیکشن ہیں مگر آئینی مدت پوری ہونے پر اکتوبر2023ء میں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کو پتہ ہے آپ کا اقتدار ایوان میں آپ اکثریت کھونے سے ختم ہوا،نوازشریف کا مینڈیٹ چوری کرکے تم ملک پہ مسلط ہوئے تھے،جو چیز اپنی نہ ہو اصل مالک کو واپس کرنا پڑتا ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا عمران صاحب آپ نے اپنی حکومت کو اپنے جھوٹ، کرپشن اور نااہلی سے ختم کیا۔ سو فیصد پاکستانی کہتے ہیں ملکی مسائل کا حل صرف شفاف الیکشن ہیں مگر آئینی مدت پوری ہونے پر اکتوبر2023ء میں۔ عمران خان آپ نے عوام دشمنی آئین شکنی اور ملک کے مفاد کے ساتھ کھیلا۔ مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان صاحب آج 23 دسمبر ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی؟۔ملک کو دلدل میں دھنسانے والا پوچھتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟۔ ملک کو تاریخی قرضوں کی بھینٹ چڑھا دیا اور کہتے ہو مجھے کیوں نکالا۔ معاشی تباہ، عوام کو تاریخی مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا اور اب پوچھتے ہو مجھے کیوں نکالا؟۔قومی مفادات سے کھیل کھیلا، کشمیر کا سودا کیا اور پوچھتے ہو مجھے کیوں نکالا؟۔عمران خان آپ نے عوام دشمنی اور ملک کے مفاد کے ساتھ کھیلا۔یہ ملک اور عوام کی نہیں عمران خان کی انّا تکبر، فساد، سازش اور لوٹ مار کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا عمران خان! یہ جنگ احتساب سے بھاگنے اور پھر اور ملک اور توشہ خانہ لوٹے والوں کے خلاف ہے۔عمران خان! عوام کی جنگ احتساب سے بھاگنے، ملک اور توشہ خانہ لوٹے والوں کے خلاف ہے۔عمران صاحب! آپ کو ڈیل ملے گی اور نہ ہی ڈھیل۔عمران صاحب آپ کی لوٹ مار کی حکومت کو عدم اعتماد کے ووٹ کے آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔بہروپئے کا اصل چہرہ دیکھ کر آپ کے اتحادیوں اور آپ کے لوگوں نے آپ کو ایوان سے باہر نکالا۔عمران خان آپ کی لوٹ مار نے ملک کا روزگار تباہ کیا۔