ریحام خان نے تیسری شادی کرلی

لندن (آن لائن)  ٹی وی اینکر اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کرلی۔ریحام خان نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی ہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر لکھا ہے  میرڈ جسٹ۔ تاہم انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں تفصیل اور شریکِ حیات کے بارے میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کی ہیں۔ٹوئٹر صارفین ریحام خا ن کو شادی کی مبارک باد دے کر نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین نے ان سے سوال بھی کیا ہے کہ ان کی شادی کس شخصیت سے ہوئی ہے۔