آصف علی زرداری کی اسلام آباد میں بم دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوسکیا ہے۔سابق صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ آصف علی زرداری نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔