لاہور (آن لائن)پی سی بی کے پیٹرن ان چیف و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بورڈ کے معاملات چلانے کیلیے 14 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، پی سی بی کے معاملات اب نجم سیٹھی کی سربراہی میں چودہ رکنی انتظامی بورڈ چلائے گا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے پی سی بی کے معاملات چلانے کیلیے تشکیل دیدی گئی کمیٹی سے متعلق وزارت بین الصوبائی رابطہ و خط لکھا گیا تھا، جس کو متعلقہ وزارت نے کابینہ اراکین میں سرکولیٹ کردیا گیا ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد 14 رکنی کمیٹی پی سی بی کے معاملات چلائے گی جبکہ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہوں گے۔کمیٹی پی سی بی کا 2014 کا ا?ئین بحال کرنے کیلئے 120 روز میں اپنا کام مکمل کرے گی۔کمیٹی کے ارکان میں شاہد ا?فریدی، شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، ایزد سید، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ، ایاز بٹ، شفقت رانا، مصطفٰی رمدے اور عارف سعید شامل ہیں۔
Load/Hide Comments



