اسلام آباد (آن لائن)خصوصی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے اسلام آباد میں مرحوم صحافی ارشد شریف کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان ممکنہ طور پر کراچی بھی پہنچیں گے جہاں دو بھائیوں وقار اور خرم کے اہل خانہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا جنہوں نے کینیا میں ارشد شریف کی میزبانی کی تھی۔اس سے قبل حکومت کی جانب سے مؤقف سامنے ا?یا تھا کہ دونوں بھائیوں کو کینیا سے وطن واپسی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔دوسری جانب اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ صحافی کو قتل کیا گیا اور واقعے کی مزید تحقیقات کی ضروررت ہے۔اس کے علاوہ معروف صحافی کے قتل کی تحقیقات کرنے والی خصوصی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کے ارکان پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ ٹیم میں موجود ایک افسر اس سے قبل اپنے وقت میں دو ہائی پروفائل کیس کی مناسب تحقیقات میں ناکام رہے تھے۔
Load/Hide Comments



