لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں اگرکوئی غیر آئینی قدم اٹھایا گیا تو آئین شکنی کا مقدمہ ہوگا۔ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ گورنرپنجاب کے پاس وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنیکا اختیار نہیں اور گورنرکے پاس اسمبلی سیشن کے دوران اسمبلی اجلاس بلانیکا اختیار بھی نہیں۔ترجمان نے کہا کہ راناثنااللہ کل اپنے بیان سے بھاگ چکے ہیں، اگرکوئی غیر آئینی قدم اٹھایا گیا تو ان پرآئین شکنی کا مقدمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو تحریک انصاف کی مکمل حمایت حاصل ہے اور آج گورنرہاؤس کیباہر عوامی اعتماد کا فیصلہ ہوجائے گا۔
Load/Hide Comments



