اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وجہ سے پنجاب گزشتہ ساڑھے چار سے انتظامی اور آئینی بحران کا شکار ہے، ملک کے سب سے بڑے صوبے میں ایک سیاسی اور آئینی بحران پیدا کر دیا گیا ہے،اب اسپیکر اعتماد کا ووٹ لینے کو تیار نہیں،بلائے اجلاس کو روکنے کیلئے انہوں نے رولنگ دی ہے، بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گورنر کی ایڈوائیس پر اجلاس نا بلانا اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور آئین کے آرٹیکل 109 کی خلافورزی ہے،آئینی عمل سے راہ فرار حاصل کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ بن گیا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر اسپیکر کو ہاؤس کا اعتماد حاصل ہے تو اجلاس کیوں نہیں بلاتے؟ تاخیری حربے استعمال کرنا کا مقصد کیا ہے؟عمران خان کے پاس اگر پنجاب اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے تو اسپیکر سے کہیں اعتماد کا ووٹ لیں، ڈر کس بات سے رہے ہیں؟ اسمبلی تحلیل صرف وہی اسپیکر کر سکتا ہے جس کو ہا ؤ س کا اعتماد حاصل ہو، جس وزیر اعلی کو ہا ؤ س کی اکثریت ہی حاصل نہیں وہ ایک آئینی اسمبلی کو تحلیل نہیں کر سکتاہے۔
Load/Hide Comments



