اسلام آباد (آ)ن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا یرغمالیوں کی رہائی پرسکیورٹی فورسز کومبارک، پیشہ ورانہ صلاحیت کی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔شہداء قوم کے ہیرو اورمحسن ہیں۔ہمیں انکی شجاعت پرفخر ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا 2014 کے جذبے سے دہشت گردے کے مکمل خاتمے کی جدوجہد کریں گے۔ دہشت گردی واقعات کے مکمل خاتمے کیلئے جامع اقدامات کررہے ہیں۔ وزیر اعلی خیبرپختونخواہ صوبے میں امن وامان کی سنگین صورتحال پر بھی توجہ دیں وزیر داخلہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
Load/Hide Comments



