معاشی استحکام کا حل نئے انتخابات ہیں، پرویز خٹک

نوشہرہ (آن لائن پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کا حل نئے انتخابات ہیں۔اپنے ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ نااہل حکومت کی ناکام پالیسوں سے ملکی معیشت کا جنازہ نکل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کا حل نئے انتخابات ہے، جمعہ کو پنجاب سمیت خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس نئے انتخابات کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں۔