ممبئی(آن لائن) معروف بالی ووڈ سٹار اور ہردلعزیز اداکار شاہ رخ خان بھی لیونل میسی کے مداح نکلے۔اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے پندرہ منٹ تک مداحوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے، شاہ رخ خان نے سوالات لینے کے لئے مخصوص ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سوال و جواب کے دوران فیفا ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر ایک مداح نے کنگ خان سے سوال کیا کہ ان کے پسنیدیدہ کھلاڑی فرانس کے امباپے ہیں یا ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر لیونل میسی؟ جس پر شاہ رخ خان نے جواب دا کہ وہ لیونل میسی کے دیوانے ہیں۔
Load/Hide Comments



