انگلینڈ کیخلاف شکست ساری ٹیم کیلئے افسوسناک ہے، بابر اعظم

کراچی (آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میچ شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت مایوس کن ہے، ساری ٹیم کیلئے شکست افسوسناک ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابراعظم نے کہا کہ پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی اور فائٹ بیک کیا، اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سیریزمیں 3،4 ڈیبیو ہوئے جب کہ ٹیسٹ میچز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہیکیونکہ نئے کھلاڑیوں کو وقت دینا پڑتا ہے، کوشش کریں گے نئے لڑکوں کو پورا وقت دیں۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 2 میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، جیت جاتے تو صورتحال کچھ اور ہوتی، انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں کافی مشکلات ہوئیں، اب پلاننگ کریں گے کہ اپنے بہترین فاسٹ بولنگ یونٹ کو آزمائیں، ابراراحمد نے انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کیں، ٹیسٹ میچز میں ایسے بولرچاہیے ہوتے ہیں جو وکٹیں لیں، انگلش بیٹرز ابراراحمد کو کھل کرکھیل نہیں سکے۔سرفراز اور فواد عالم کو نہ کھلانے کے سوال پر قومی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز اہم تھی اس لیے رضوان جو کہ مسلسل کھیلتے ہوئےآرہے تھے اس لیے ہمارا پلان تھا کہ جو فارم میں ہیں اور کھیلتے ہوئے ا?رہے ہیں انہیں کھلایا جائے اب بیٹھیں گے اور ڈسکشن کریں گے اور جو بہتر ہوگا وہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فوادعالم فارم میں نہیں تھے ان کی جگہ سعودشکیل آئے انہوں نے پرفارم کیا، ہماری نئی ٹیم ہے جتنیمواقع دیں گے تو نتیجہ آ ئے گا لیکن کسی کے لیے دروازے بند نہیں کیے، پلاننگ ہوتی ہے اس پر عمل کررہے ہیں، ٹیم کا مائنڈسیٹ تبدیل کرنیکی کوشش کررہیہیں،وقت لگے گا،اگر اچھے نتائج نہیں آئیں گے تو ہر طرف سے باتیں ہوں گی۔ کوچ سے متعلق سوال پر بابر نے کہا کہ ہماری مینجمنٹ بہترین ہے وہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں کے ساتھ شیئرکرتے ہیں،کوچز صرف بتاسکتے ہیں عملدرآمد تو گراؤنڈ میں کھلاڑی ہی کرتے ہیں۔، ان کا کہنا تھا کہ ہم فائٹ بیک نہ کرسکے اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلی اننگز میں ہم نے یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوائیں اور اس کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہترین باؤلرز کی بھی خدمات حاصل نہیں تھیں جس کی وجہ سے نقصان ہوا، کچھ چیزیں اس سیریز سے مثبت بھی آئی ہیں مگر بہرحال ہمیں شکست ہوئی ہے اور بہت ساری چیزوں میں ہم پیچھے ہیں۔