ارجنٹائن کا حمایت پر پاکستان اور دیگر ممالک کے شائقین سے اظہار تشکر

بیونس آئرس (آ ن لائن) ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن نے فیفا ورلڈ کپ 2022ءکے دوران پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے اپنے مداحوں کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ارجنٹائن نے اتوار کو لوسیل اسٹیڈیم میں فرانس کو 3-3 سے ڈرا کرنے کے بعد پینلٹی شوٹ پر شکست دے کر تیسرا فیفا ورلڈ کپ جیت لیا۔ زبردست جیت کے بعد، سلیکشن ارجنٹائن نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اپنے ایشیائی شائقین کا فیفا ورلڈ کپ کے دوران بڑے پیمانے پر تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ایسوسی ایشن نے ارجنٹائن کے شائقین کی ایک ویڈیو شیئر کی، جنہوں نے جنوبی امریکہ کیحمایت میں بنگلہ دیش کی سڑکوں کو بھر دیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ ”آپ کا شکریہ، بنگلہ دیش، آپ کا شکریہ، کیرالہ، ہندوستان، پاکستان، آپ کا تعاون شاندار تھا!“.