پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس آ ج ہو گا

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر قائم کمیٹی کا اجلاس آج(منگل کو) ہو گا۔شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا،کمیٹی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تفصیلی مشاورت کریگی،کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف سے شاہ محمود قریشی، پر ویز خٹک اور فواد چوہدری شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ ق لیگ نے پی ٹی آئی سے 15 سے 20سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کر رکھا ہے۔