عمران خان کی دھونس دھمکی کی سیاست نے تحریک انصاف کو ایسی بند گلی میں پہنچا دیا ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھونس دھمکی کی سیاست نے تحریک انصاف کو ایسی بند گلی میں پہنچا دیا ہے،تحریک انصاف کے پاس سیاسی آپشنز ہی ختم ہو چکے ہیں،پیر کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمانی جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں نا ہی ڈائیلاگ میں، جب آپ جمہوری اور آئینی سیاست کے بجائے فسطاعیت کی سیاست کرے گے تو انجام یہی ہوگا، عمران خان اور اتحادیوں کے بیچ اختلافات اب سب کے سامنے آگئے ہیں، تحریک انصاف کے ارکان بھی عمران خان کے فیصلے سے نا خوش ہیں، اسکا مطلب ہےاسمبلی توڑنے کی خواہش صرف ایک ہی شخص کی ہے،ماضی میں اسحاق خان اور ڈکٹیٹروں نے اسمبلیاں توڑی تھیں، عمران خان کی سوچ بھی ان صاحبان سے مختلف نہیں،ان کو اپنے سیاسی بیانیہ کیلئے کسی نا کسی کو مورد الزام ٹھہرانا پڑتا ہے، بیرونی سازش کا بیانیہ بینقاب ہوا تو عدم اعتماد کا الزام سابق چیف پر لگا رہے ہیں، ان کو غلط فہمی ہے کہ حکومت اور ادارے دباؤ میں آکر ان کے مطالبے تسلیم کر لینگے، اس بند گلی سے ان کو پارلیمان ہی نکالے سکتا ہے۔