اسلام آباد(آن لائن)آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد میں مزید سیف سٹی کیمرے نصب کر دئیے گئے۔تخریب کاری کو روکنے اور وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے سیف سٹی کیمروں میں اضافہ کرکے شہر اقتدار کی مختلف شاہراوں، میٹرو سٹیشن اور ٹرانسپورٹ اڈوں پر مزید 99 نئے کیمرے انسٹال کر دئیے ہیں،پولیس حکام کے مطابق میٹرو سٹیشن کے سٹاپ خیابان جوہر میں 6،فیض احمد فیض سٹیشن پر 8 اور فیض آباد میٹرو سٹیشن میں 4 نئے کیمرے،اسلام آباد چوک میں 2 این 5 میٹرو سٹیشن میں 4 چونگی نمبر 26 میں دو کیمرے نصب،ترنول پل 4، ٹرانسپورٹ اڈے فیصل موور اور ڈیو بس ٹرمینل پر بھی چار چار کیمرے نصب،پشاور موڑ 7،راول چوک 4 کھنہ پل ایک، کاک پل 2، ڈپلومیٹک چائنہ ایم سی 2 کیمرے نصب جبکہ پورے اسلام آباد میں 99 نئے کیمروں کی تنصیب سے شہر مزید محفوظ ہو جائیگا.
Load/Hide Comments



