بیونس آئرس (آن لائن)ارجنٹینا کی ٹیم کے منیجر اور سابق انٹرنیشنل فٹبالر لیونل سیلونی کا کہنا ہے کہ اگر میسی اپنے ملک کے لیے مزید فٹبال کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اگلے ورلڈکپ کے لیے ان کی جرسی تیار رکھیں گے۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو پنالٹی ککس پر شکست دیکر 36 سال بعد تیسری بار فٹبال ورلڈکپ جیتا۔ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کے حوالے سے کہا جا رہا تھا ورلڈکپ کا فائنل فٹبال کے عظیم کھلاڑی کا ممکنہ طور پر آخری میچ ہو گا تاہم فائنل جیتنے کے چند ہی منٹ بعد میسی کا بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر ہونے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جبکہ ارجنٹینا کے کوچ اور منیجر لیونل سیلونی کا بیان سامنے آیا ہے میں انہوں نے کہا کہ اگر لیونل میسی فیصلہ کر لیتے ہیں کہ وہ آگے بھی کھیلیں گے تو ہمیں اگلے ورلڈکپ کے لیے ان کی 10 نمبر والی جرسی تیار رکھنی چاہیے اور ہم تیار رکھیں گے۔لیونل سیلونی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میسی نے اپنے کیرئیر میں جو چاہا وہ حاصل کیا اور انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں میں جو چیز منتقل کی ہے وہ ناقابل یقین ہے، میں نے ڈریسنگ روم میں میسی جیسا متاثرکن شخص اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔دوسری جانب فٹبال ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد ارجنٹینا کے منیجر لیونل سیلونی کی خوشی کے مارے زارو قطار رونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
Load/Hide Comments



