لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان نے امپورٹڈ حکومت کے طوطے اڑا دیئے ہیں،اب پی ڈی ایم کا ہر لیڈر اپنی اپنی بونگیاں مارنے پر لگا ہوا ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگر انہیں عوام کے اندر اپنی مقبولیت کا زعم ہے تو فوری انتخابات کروائیں۔ یہ لوگ میدان میں آئیں اور الیکشن سے نہ گھبرائیں۔ انہوں نے کہا کہ میدان اور گھوڑا حاضر ہیں، ہمت ہے تو مقابلہ کر لیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کو خراج تحسین کہ وہ آخری دم تک عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پرویز الٰہی نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک جرات مند، دلیر اور ساتھ نبھانے والے انسان ہیں۔ پی ٹی آئی سیاسی مخالفین کو انتخابات اور سیاست کے میدان میں چاروں شانے چت کرے گی۔
Load/Hide Comments



