اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد میں نان کسٹم گاڑیوں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا،نان کسٹم گاڑیوں کے لین دین میں وفاقی پولیس افسران مبینہ طور پر ملوث نکلے ہیں،تھانہ کھنہ پولیس نے پکڑی گئی گاڑیوں سے دو غائب کر دیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس افسران مبینہ طور پر ان گاڑیوں خریدو فروخت میں ملوث ہے تھانہ کھنہ پولیس نے چند روز قبل پانچ گاڑیاں پکڑی تھیں گاڑیاں پکڑی اور مالکان کو مبینہ طور پر فرار کروایا گیا کھنہ پولیس نے ایک گاڑی مبینہ طور پر غائب کر دی۔ایک گاڑی اسلام آباد پولیس کے اے ایس پی کو تحفہ دے دی گئی پکڑی جانے والے گاڑیوں میں رش۔یوک۔وٹز اور دو آلٹو شامل ہیں۔پولیس پی این این کا موقف جاننے کے لئے ایس پی رورل سے رابطہ کیا تو ایس پی رورل حسن جہانگیر نے واقع پر انکوائری کا حکم دے دیا۔
Load/Hide Comments



