پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ میچ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پہلے دو اوورز اسپنرز سے کروائے

کراچی (آن لائن)انگلینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسپنرز ابرار احمد اور نعمان علی نے نئی تاریخ رقم کر دی۔تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے ا?خری ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ میچ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پہلے دو اوورز اسپنرز سے کروائے، کھیل کے پہلے روز انگلینڈ کے خلاف پہلا اوور پاکستانی اسپنر ابرار احمد جبکہ دوسرا اوور اسپنر نعمان علی سے کروایا گیا۔ وسری جانب ابرار احمد نے کراچی ٹیسٹ میں بھی پچھلے ٹیسٹ میچز کی طرح اپنی روایت قائم رکھی اور اپنے پہلے ہی اوور میں زیک کرولی کو صفر پر آؤٹ کیا۔ پاکستان کے نوجوان اسپنر نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اپنے پہلے اوور میں زیک کراؤلی جبکہ دوسری اننگز کے پہلے اوور میں ول جیکس کو آؤٹ کیا تھا جس کے بعد کراچی ٹیسٹ میں بھی اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے ابرار نے زیک کراؤلی کو ا?ؤٹ کیا۔