اسلام آباد (آن لائن)چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم قیادت کے درمیان رابطے تیز ہوگئے ۔ پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الرحمن بھی ہنگامی طور پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے سرابراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کی قیادت، مسلم لیگ ن، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ سمیت دیگر جماعتوں کے سرابراہوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ قومی قیادت سے ملک کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کریں گے
Load/Hide Comments



