”بدلو اسلام آباد،کپتان کے سنگ” ،تحریک انصاف کا بلدیاتی انتخابات کیلئے لوگو جاری

اسلام آاد (آن لائن) اسلام آباد میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے با ضابطہ لوگو جاری کر دیا۔تحریک انصاف کے لوگو کا بنیادی تھیم ”بدلو اسلام آباد،کپتان کے سنگ” رکھا گیا۔پی ٹی آئی کے لوگو میں عمران خان کی تصویر کے ساتھ فیصل مسجد کو خوبصورت انداز میں دیکھایا گیا ہے۔پی ٹی آئی لوگو کو سبز اور سرخ رنگوں کے امتزاج سے بنایا گیا۔بلدیاتی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی امیدوار نئے لوگو کو استعمال کریں گے۔پی ٹی آئی امیدوار بینرز،پوسٹرز،پینا فلیکس میں نئے لوگو کو استعمال کر یں گے۔