پی ڈی ایم مافیا جی بھر کر ملک کو لوٹے؛ اب کوئی ادارہ پوچھنے والا نہیں۔ عمر سرفراز چیمہ

لاہور (آن لائن) مشیرِ داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے نے نیب کے پر کاٹ دیئے ہیں۔ پی ڈی ایم مافیا جی بھر کر ملک کو لوٹے؛ اب کوئی ادارہ پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قومی خزانے میں خاطر خواہ رقم چھوڑ کر گئے جبکہ پی ڈی ایم حکومت نے صرف اپنے اربوں کے کیسز معاف کروائے اور ملک کو تباہ کردیا۔ شہباز زرداری حکومت نے قومی خزانے کو ‘مال مفت دل بے رحم’ کی طرح لوٹ کر ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے۔ فرزند زرداری بلاول کی وزیر خارجہ بننے کے بعد بیرونی دوروں کے نام پر عیاشیاں ملکی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا رہی ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو اقتدار سے بیدخل نہ کیا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ پی ڈی ایم ٹولہ آئندہ انتخابات میں عبرتناک شکست کیلئے تیار رہے.